ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی میں ایک نوجوان سوئمنگ پول میں گر کر ہلاک

اُڈپی میں ایک نوجوان سوئمنگ پول میں گر کر ہلاک

Wed, 29 Jun 2016 16:14:15  SO Admin   S.O. News Service

اُڈپی 29جون (ایس او نیوز)ضلع اُڈپی کے ملپے پولس تھانہ حدود کےلکشمی نگر میں ایک 18 سالہ نوجوان سوئمنگ پول میں گر کر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت رکشھیت نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ منگل کی شام کو اُس وقت پیش آیا جب رکشھیت ایک مکان کی چھت پرچڑھ کر ویلڈنگ کا کام کررہا تھا کہ اچانک پیر پھسل گیا اور سیدھے گھر کے باہری حصہ میں واقع سوئمنگ پول میں گر گیا۔

اطلاع کے مطابق سکینڈ پی یو سی مکمل کرنے کے بعد انجینرنگ کالج میں داخلہ لینے والا رکشھیت۔  کالج میں چھٹیاں ہونے کی بنائ پر ایک ویلڈنگ شاپ میں ملازمت کررہا تھا، جس کے تحت لکشمی نگر  ۔ گرڈی مجلو روڈ پر واقع ایک مکان کی چھت میں ویلڈنگ کا کام تھا، جس کو انجام دینے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ سوئمنگ پول میں گرنے کے بعد اُسی میں ڈوب کر اُس کی موت واقع ہوگئی۔

ملپے پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔


Share: